ETV Bharat / bharat

علامہ اقبال کی زندگی کے چند خاص گوشے - مسلم لیگ

شاعر مشرق علامہ اقبال کو اس دنیا سے رحلت کیے 81 برس گزر چکے ہیں، لیکن ان کی نظریاتی ہمہ گیریت کا اعتراف گزرتے وقت کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

Allama Sir Mohammad Iqbal
author img

By

Published : Apr 21, 2019, 2:12 PM IST

Updated : Apr 21, 2019, 5:38 PM IST

علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں اس دنیا سے رحلت کر گئے تھے۔ شاعر مشرق 9 نومبر 1877 کو متحدہ بھارت کے شہر سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے تھے۔

علامہ اقبال کی تعلق کشمیری پنڈت گھرانے سے ہے۔ ان کے آبا و اجداد قبول اسلام کے بعد 18ویں صدی کے آخر یا 19ویں صدی کے اوائل میں کشمیر چھوڑ کر سیالکوٹ میں آباد ہو گئے۔

اقبال نے اس کا ذکر خود اپنی شاعری میں کیا ہے:

میں اصل کا خاص سومناتی
آبا میرے لاتی و مناتی

تو سید ہاشمی کی اولاد
میری کف خاک ہرہمن زاد

ہے فلسفہ میرے آب و گل میں
پوشیدہ ہے ریشہ ہائے دل میں

علامہ اقبال نے 1930 بھارت کے شہر الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدرات کی تھی اور اس میں وقاقی حکومت کے زیرانتظام مسلم اکثریتی علاقوں کے لیے خود مختاریت کا مطالبہ کیا تھا۔

اقبال نے مسلم لیگ کے اجلاس میں پہلی بار بھارت کے اندر خود مختار مسلم ریاست کا ایک ٹھوس اور غیر مبہم خاکہ پیش کیا گیا تھا۔

اقبال کے اس خطبے کو لیگی رہنماؤں نے آگے چل نظریۂ پاکستان کی بنیاد مانا اور قیام پاکستان مطالبہ شروع کیا۔

جبکہ علامہ اقبال تقسیم کے قائل نہیں تھے، بلکہ وہ ایک وفاقی حکومت کے زیرانتظام خودمختار ریاستوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جنوبی ایشیا میں اقبال کو شاعر مشرق کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ برصغیر میں لوگ ان کی شاعری کو بڑی عقیدت کے ساتھ پڑھتے ہیں اور ان کے فلسفے کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

علامہ اقبال کی شاعری کے چند اشعار
ہمالیہ
؎ اے ہمالہ! اے فصیل کشور ہندوستاں
چومتا ہے تیری پیشانی کو جھک کر آسماں

تجھ میں کچھ پیدا نہیں دیرینہ روزی کے نشاں
تو جواں ہے گردش شام و سحر کے درمیاں

لب پہ آتی ہے دعا

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے

ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت

زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب

ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
دردمندوں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا

مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

امرتسر کے جلیانوالا باغ قتل عام کی خبر جب اقبال پہنچی تو انہوں نے مرنے والوں کی یاد میں یہ اشعاد کہے:

ہر زائرِ چمن سے یہ کہتی ہے خاکِ پاک

غافل نہ رہ جہان میں گردوں کی چال سے

سینچا گیا ہے خونِ شہیداں سے اس کا تخم

تو آنسوؤں کا بخل نہ کر اس نہال سے

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Apr 21, 2019, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.