ETV Bharat / bharat

سافٹ ویئر انجینئر کی خودکشی

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 8:56 AM IST

والدین نے پولیس کو لاونیا کے مکان کی فوٹیج فراہم کیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسے شوہر نے پیٹا اور ہراساں کیا۔

software engineer committed suicide in shamshabad, husband harresment videos recorded in cctv
سافٹ ویئر انجینئر کی اقدام خودکشی

تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے شمش آباد میں ایک خاتون سافٹ ویئر انجینئر نے خودکشی کرلی۔

اس کی شناخت لاونیا کے نام پر کی گئی ہے۔ وہ شمش آباد میں رہائش پذیر تھی اور ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازم تھی۔

ان کے شوہر وینکٹیشورا راؤ ایک نجی ائر ویز میں پائلٹ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ ان کی شادی آٹھ برس قبل ہوئی تھی۔

لاونیا نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ اس کا شوہر کچھ دن سے اسے ہراساں کررہا ہے۔ جمعرات کی رات اس نے اپنے گھر میں لٹک کر خودکشی کرلی۔

اس نے اپنی وفات سے قبل فیس بک پر دوستوں کے ساتھ اپنا غم شیئر کیا۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر جس سے اسے سب سے زیادہ پیار ہے اسے مارا پیٹا اور تکلیف دی ہے۔

اپنے نوٹ میں اس نے بتایا تھا کہ 'ماں۔۔۔۔ میں اب زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوں۔ مجھے افسوس ہے۔ آپ نے مجھے پیار سے پالا ہے۔ لیکن میں بہت دور جا رہی ہوں۔ اب میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتی'۔

لاونیا کے بھائی نے الزام لگایا کہ لاونیا کو ان کے شوہر وینکٹیشورا راؤ نے مسلسل ہراساں کیا تھا۔

مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ لاونیا کا شوہر ایک اور ازدواجی رشتے میں منسلک تھا اور اس کے بارے میں پوچھنے پر لاونیا کو پیٹا کرتا تھا'۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ انہوں نے مقتول کے شوہر وینکٹیشورا راؤ کو گرفتار کرکے تفتیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.