عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے دوران انتخابات کس طرح منعقد کیے جائیں گے؟ اس دوران کس طرح کی مشکلات درپیش آئیں گی؟ یہ اور اس طرح کے کئی سوالات ہیں جس پر عام آدمی سے لے کر حکومتی اہلکار بھی فکر مند اور سنجیدہ ہیں۔
کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے دوران پہلی بار بہار کے ریاستی انتحابات منعقد ہورہے ہیں۔
کیمور کے ضلع مجسٹریٹ نے بتایا ہے کہ 'منصفانہ انتخابات کے ساتھ پولنگ کے روز پوری طرح سے سماجی دوری کا ہر حال میں خیال رکھنا ہوگا۔ لہذا ہمیں بہت احتیاط برتنی ہوگی'۔
انہوں نے کہا کہ 'انتخابی عمل کے دوران معاشرتی دوری کے قواعد پر عمل کرنا ضروری ہوگا'۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا ہے کہ 'پولنگ کے دن سماجی دوری پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا، ہر ووٹر کو ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ سینی ٹائزیشن بھی کیا جائے گا، اس کا انتظام ہر پولنگ اسٹیشن پر دستیاب ہوگا، ہر ووٹر کو فاصلہ رکھنا ہوگا، نیز سب کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا'۔
انھوں نے بتایا ہے کہ جن ووٹرز کا درجہ حرارت 100 کے قریب ہوگا، انہیں 15 منٹ کے لئے بٹھایا جائے گا، پھر درجہ حرارت کو 15 منٹ کے بعد ناپا جائے گا۔ اگر اس کے باوجود بھی اس کا نقطہ 100 تک ہے تو اسے ووٹنگ کے آخری وقت پر بلایا جائے گا'۔
ڈی ایم نے کہا کہ 'تمام ووٹرز کو ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ رکھنا ہے، پولنگ مرکز پر ہر چھ فٹ کے فاصلے پر ایک گولا بنا ہوگا، جیسے ہی ووٹر آگے بڑھے گا، دوسرے راؤنڈ میں کھڑا ووٹر بھی حرکت کرے گا'۔
کورونا سے متاثرہ ووٹرز کے لئے پولنگ کے لۓالگ بوتھ ہوں گے۔ پولنگ اہلکار بھی جسمانی فاصلے کا خیال رکھے گے پولنگ اہلکار ایسے مراکز میں پی پی ای کٹ پہنیں گے۔