ETV Bharat / bharat

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معاشرتی نظم وضبط ضروری: مودی - ملک میں کورونا

وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی مقامات پر معاشرتی نظم وضبط کے عمل پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ کورونا وبا کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنا نہایت ضروری ہے۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 9:39 PM IST

وزیراعظم مودی نے یہاں ایک میٹنگ میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال کے جائزہ کے دوران یہ بات کہی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، صحت اورخاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ڈاکٹرہرش وردھن، نیتی آیوگ کے رکن، کابینہ سکریٹری اور بھارتی حکومت کے کئی سینئر افسران نے حصہ لیا۔

وزیراعظم نے ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ۔19وبا کی صورتحال اور مختلف ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہمیں یقینی طورپر ذاتی صفائی ستھرائی اور عوامی مقامات پر معاشرتی نظم وضبط پر عمل کرنے کی ضرورت کو دوہرانا چاہئے۔

کووڈ کے بارے میں بیداری کی وسیع پیمانہ پرتشہیر کی جانی چاہئے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے پرمسلسل زور دیا جانا چاہئے۔ اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

وزیراعظم نے دہلی میں وبا کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مرکز، ریاست اور مقامی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام این سی آر خطہ میں کووڈ۔19وبا کو کنٹرول کرنے میں دیگر ریاستی حکومتوں کو بھی اسی طرح کے نظریہ پر عمل کرنا چاہئے۔

احمد آباد میں ’دھنونتری رتھ‘ کے ذریعہ نگرانی اور گھر گھر پر مبنی دیکھ بھال کی کامیاب مثال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ دیگر مقامات پر بھی اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام متاثرہ ریاستوں اور زیادہ ٹیسٹ پازیٹیویٹی والے مقامات کو قومی سطح کی نگرانی اور حقیقی وقت میں رہنما خطوط فراہم کرائے جانے چاہئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار دنوں میں پورے ملک میں کورونا کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور اس دوران مجموعی معاملات کی تعداد میں ایک لاکھ سے زیادہ بڑھ کر 8.21لاکھ پر پہنچ گئی۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے سنیچر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27,114 معاملے سامنے آئے ہیں جو اب تک کے ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ جمعہ کو 26,506، جمعرات کو 24,879اور بدھ کو 22,752معاملے سامنے آئے تھے۔ اس طرح چار دنوں میں 1,01,251معاملے سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 7,19,665سے بڑھ کر 8,20,916ہوگئی ہے۔

ان چا ر دنوں میں مرنے والوں کی تعداد 1963سے بڑھ کر 22123پر پہنچ گئی ہے۔ کورونا انفیکشن سے بدھ کو 482، جمعرات کو 487، جمعہ کو 475 اور سنیچر کو 519لوگوں کی موت ہوئی۔

اس دوران اچھی بات یہ رہی کہ انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور 75ہزار سے زیادہ لوگ صحت یاب ہوگئے۔ منگل تک جہاں انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 439948تھی وہیں سنچر تک یہ 75,438بڑھ کر 5,15,386 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.