کیرالہ میں 1.30 کروڑ روپے کے 2.5 کلو سونے کی اسمگلنگ کرنے کے معاملے میں اتوار کے روز چار افراد کو کالی کاٹ ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کیرالہ کے کاسرگوڈ کے رہنے والے محمد مدلاج ، عبد الستار ، محمد فیصل ، اور ترواننت پورم کے رہنے والے سمسول آج صبح متحدہ عرب امارات کے راس الخیمہ سے طیارے سے کالی کٹ ایئرپورٹ پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ ان چاروں ملزموں کے خلاف معاملے درج کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں جانچ جاری ہے۔
اس سے قبل 10 جولائی کو یہاں سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا تقریبا تین کلوگرام سونا ضبط گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ سونے کی اسمگلنگ معاملے میں کیرالہ میں جون کے اوائل سے ہی تقریبا20 کلو سونا ضبط کیا گیا ہے۔ خلیجی ممالک سے طیارے کے ذریعے یہاں آنے والے مسافروں سے سونا ضبط گیا ہے۔