ETV Bharat / bharat

دہلی وقف بورڈ اسٹاف کے لیے اسکل ٹریننگ پروگرام - دہلی وقف بورڈ

بورڈ کے ممبر حمال اختر نے بورڈ کی کارگزاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے منفی کاموں کے لیے بورڈ کا ذکر ہوتا تھا جبکہ آج اچھے کاموں کے لئے ذکر ہوتا ہے۔

دہلی وقف بورڈ اسٹاف کے لیے اسکل ٹریننگ پروگرام
author img

By

Published : Nov 12, 2019, 10:09 PM IST

دہلی وقف بورڈ کے لیے 'انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر' میں اسکل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پروگرام بورڈ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام تھا۔ اس تربیتی پروگرام میں اسٹاف نے ماہرین سے اسکل ڈیولپمنٹ کی باریکیاں سیکھیں۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے عملہ کے سامنے بورڈ کے ماضی اور حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ قوم کی امانت ہے۔ اگر یہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا تو آپ ملک اور قوم کے لیے اہم خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

اما نت اللہ خان نے مزید کہا کہ بورڈ میں کسی بھی لاپروائی اور بد عنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کسی کے بارے میں ایک روپے کی بھی شکایت موصول ہوئی تو اسے اگلے ہی دن بورڈ سے باہر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بورڈ کے چئیرمین رہیں یا نہ رہیں، لیکن آپ دہلی وقف بورڈ کو پوری امانت داری اور ذمہ داری سے چلاتے رہیں۔ اور جن کاموں کو بورڈ نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے انہیں بخوبی انجام دیتے رہیں۔

بورڈ کے ممبر حمال اختر نے بورڈ کی کارگزاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے منفی کاموں کے لیے بورڈ کا ذکر ہوتا تھا جبکہ آج اچھے کاموں کے لئے ذکر ہوتا ہے۔

انہوں نے بورڈ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کام چوری اور بد عنوانی پر زیرو ٹالرنس ہے وہ اسٹاف کو ہر سہولت فراہم کریں گے لیکن بورڈ کے عزت و وقار کی حفاظت بورڈ کے ملازمین کی ذمہ داری ہے۔

حمال اختر نے بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چیئرمین میں قوم و ملت کے لیے ایسے جذبات ہیں کہ وہ آپ کے لیے جیل جانے سے بھی نہیں ڈرتے اور دن رات بورڈ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مصروف ہیں۔

بورڈ ممبر رضیہ سلطانہ نے بورڈ عملہ کو اپنا کام ایمانداری سے کرنے اور روزی کو حلال کرنے کی نصیحت دی۔

اس سے قبل پروگرام کے کئی سیشنز منعقد کیے گئے جس میں سب سے پہلے بورڈ ایجوکیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ کی نگرانی میں پورے اسٹاف نے نہایت دلچسپ انداز میں اپنا تعارف کرایا اس کے بعد سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے دہلی میں اوقاف کی تاریخ اور موجودہ وقف ایکٹ پر اسٹاف کے سامنے تاریخ پیش کی ساتھ ہی دہلی وقف بورڈ کی قدیم و جدید صورت حال سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.