اندور کے قریب راؤ کھل گھاٹ فورلینڈ کے گنپتی گھاٹ پر یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرالے کا بریک فیل ہو گیا اور اس بے قابو ٹرالے نے آگے چل رہی تین گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر مار دی۔
ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین، دو مرد اور دو بچے جائے وقوعہ پر فورا ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ٹرالی اندو رکی جانب سے آر ہی تھی کہ آگے چل رہی ماروتی وین، سوئفٹ کار اور ٹاٹا میوزک کار کو ٹکر مارتے ہوئے ایک بائیک سوار کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن اسمبلی پاچی لال میرا سمیت کئی افراد مدد کے لیے پہنچ گئے۔ تمام زخمی افراد کو علاج کے لیے ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمی افراد میں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، ان کا علاج پرائیویٹ ہاسپٹل اندور میں چل رہا ہے۔
دھام نود تھانہ علاقے کے کے گھنیش گھاٹ پر اس حادثے سے ٹریفک بھی متاثر ہوا، جس کی وجہ سے تقریبا دو کلومیٹر تک ک جام لگا رہا۔
متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس نے لاپروائی سے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔