مرکزی حکومت بہت جلد نئی تعلیمی پالیسی عمل میں لانے والی ہے جس کو لے کر کئی سارے سوال اٹھ رہے ہیں اور عوام خصوصاً طلبہ اور اساتذہ میں بے چینی پائی جارہی ہے۔
یہ نئی تعلیمی پالیسی حکومت کے لیے چیلنجنگ ثابت ہوسکتی ہے طلبہ اور اساتذہ اس سلسلہ میں الجھن کا شکار ہیں۔ یہ پالیسی کس طرح کی ہوگی اور اس سے کیا فائدہ ہوگا ، کیا نقصان ہوگا اس طرح کے کئی سوالات کئے جارہے ہیں۔
جماعت اسلامی کی شاخ ایس آئی او کے صدر لبید شافعی نے اس سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی ہے اور بتایا کہ کس طرح یہ پالیسی حکومت کے لیے چیلنجنگ ہوسکتی ہے۔