ETV Bharat / bharat

مہاتما گاندھی اور رابندرناتھ ٹیگور کے خیالات میں کیا مماثلت تھی؟

مورخین اکثر ہی بابائے قوم مہاتما گاندھی اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر رابندرناتھ ٹیگور کے مابین چرخے کی بحث میں الجھے رہتے ہیں۔ اوریہ بھی سچ ہے کہ دونوں شخصیات الگ الگ تھیں لیکن دونوں کے افکار و خیالات میں کچھ مماثلتیں بھی تھیں۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی
author img

By

Published : Sep 6, 2019, 4:08 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:56 PM IST

ٹیگور کے سودیشی کے نظریے اور گاندھی جی کے سوراج کے نعرے میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے کیوں کہ دونوں کا فکری ذاویہ اس معاملے پر ایک ہی جیسا نظر آتا ہے حالانکہ ٹیگور گاندھی کی قوم پرستی ، تہذیب و ثقافت کے تبادلے اور شخصی زندگی میں سائنس اور ٹکنالوجی سے متعلق نظریئے سے مختلف سوچ رکھتے تھے۔

ٹیگور قوم پرستی کے بارے میں بنیادی نظریات رکھتے تھے اور سنہ 1917 میں انہوں نے اپنی قوم پرستی سے متعلق خطابات میں مغربی خیالات کی کافی مخالفت کی۔ انہوں نے شعوری طور پر شدت پسندانہ قوم پرستی سے ایک محفوظ فاصلہ برقرار رکھا اور ہمیں حب الوطنی کے پہلو کی طرف راغب کرنے کی راہ دکھائی۔

گاندھی اور ٹیگور دونوں ہی اس بات پر پختہ یقین رکھتے تھے کہ دیہی ترقی ہی بھارتی ثقافت کی بنیاد ہے۔

اگرچہ 'مکتا دھارا' میں ٹیگور نے گاندھیائی عدم تشدد کی تعریف ہے وہیں انہوں نے گاندھی جی کے عدم تعاون تحریک اور چرخے کی حمایت نہیں کی ہے۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی
بابائے قوم مہاتما گاندھی

گاندھی جی نے غیر ملکی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کر دیا اور دیسی چیزوں کا استعمال کیا۔ ان کے لیے کھادی محض ایک کپڑا نہیں تھا بلکہ ایک سوچ تھی اور غیر نوآبادیات ان کے لیے سیاسی پیغام تھا۔

ٹیگور یوروپین جدیدیات سے کافی متاثر تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ بھارت کی سائنس اور ٹکنالوجی یوروپین جدیدیات پر مبنی ہو لیکن یہ گاندھیائی خیالات سے باالکل مخالف تھا۔

ہریجن میں گاندھی جی نے واضح کیا تھا کہ اگر دیہات ختم ہوجائینگے تو بھارت بھی ختم ہوجائے گا، یہ بھارت نہیں رہے گا۔ انہوں نے چمپارن (1917)، سیواگرام (1920) اور وردھا (1938) میں دیہی تعمیر نو کا منصوبہ شروع کیا تھا۔

ٹیگور بھی بھارت کے دیہی علاقوں کی تعمیر نو کرنا چاہتے تھے اور اس کے لیے انہوں نے شری نکٹن کے افکار و خیالات کی پیروی کی۔ اور آج ان کی تعلیمات سچ ثابت ہوئیں۔ یہ حرف بہ حرف سچ ہے کہ دیہات سے ہی بھارت ہے اور بھارت دیہات میں ہی بستا ہے۔

Intro:Body:

News id

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.