ETV Bharat / bharat

سابق وزیراعلی سدارامیا کے بیٹے کورونا مثبت

کرناٹک میں صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ سابق وزیراعلی اور کانگریسی رہنما سدا رامیا کے بیٹے یتھیندرا سدا رامیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کے بعد علاج و معالجہ شروع کیا گیا ہے۔

siddaramaiah's son yathindra tests positive for covid-19
کرناٹک: سابق وزیراعلی سدارامیا کے بیٹے یتھیندرا کو کورونا مثبت
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 1:50 PM IST

کرناٹک کے سابق وزیراعلی سدارامیا کے بیٹے اور میسور کے رکن اسمبلی یتھیندرا کو کورونا وائرس مثبت ہوا ہے۔ اس سے قبل ان کے والد نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھی اس بیماری میں مبتلا ہے۔

چالیش برس کے یتھیندرا سدا رامیا میسور کے ضلع ورونا سے رکن اسمبلی ہیں۔

ریاست کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر کے سدھاکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ یتھیندرا اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ میں ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں'۔

پیشہ سے ایک ڈاکٹر یتھیندرا نے حال ہی میں ان کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو پچھلے کچھ دنوں سے مجھ سے رابطے میں آئے تھے اور خود کو الگ رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کرتا ہوں'۔

کرناٹک کے 71 سالہ سابق وزیراعلی سدارامیا کا گزشتہ تین اگست کو کووڈ ۔19 کا ٹسٹ مثبت آیا تھا۔ جو شہر کے مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید پڑھیں: طبی آلات کی خریداری کی جانچ کرانے کا مطالبہ

منیپال اسپتال کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سدارامیا کی حالت مستحکم ہے اور وہ آہستہ سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ ان کی بھوک میں بہتری آئی ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم ان کے صحت کے پیرامیٹرز کی نگرانی کر رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.