ریاست گجرات میں گجرات حکومت نے کل سے سبھی اضلاع میں کورونا سے متاثر نہ ہونے والے علاقوں میں شاپ اینڈ سٹبلشمنٹ ایکٹ کے تحت آنے والی سبھی دکانیں مشروط کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس میں مال اور شاپنگ کمپلکس شامل نہیں ہوں گے۔
وزیراعلی کے سیکریٹری اشونی کمار نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ کی نوٹیفیکیشن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نائی کی دکانیں، سیلون، پان کی دکانیں، ٹی سٹال یا ہوٹل یا ریستوراں وغیرہ شروع نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کھلنے والی دکانوں کو ماسک اور سوشل ڈسنسنگ کے سبھی قوانین کی پیروی کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے پر دکانوں پر کارروائی کی جائے گی، اس پر نظر بھی رکھی جائے گی۔
کورونا سے نہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بھی ٹکنالوجی یعنی آئی ٹی یا آئی ٹی ای ایس خدمات فراہم کرنے والی کمپنیز کو بھی پچاس فیصد ملازموں کے ساتھ کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔