کیونکہ اسمبلی میں ابھی تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوا ہے، اسی لیے بطور پروٹیم اسپیکر شعیب اقبال نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔
دہلیوزیر اعلی اروند کیجریوال نے پروٹیم اسپیکر مقرر کرنے کے لیےجمعرات کی صبح چار اراکین اسمبلی کے نام لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجے تھے۔
جس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر نے ان ناموں میں سے شعیب اقبال کو بطور پروٹیم اسپیکر مقرر کیا، لفٹیننٹ گورنر کے دفتر کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔
پروٹیم اسپیکر نو منتخب ممبران اسمبلی کو دلائیں گے پروٹیم اسپیکر اسمبلی میں نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے، اس کے بعد منتخب اراکین اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے ناموں کا فیصلہ کریں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر اسمبلی اجلاس کے دوسرے روز خطاب کریں گے، جس میں لیفٹیننٹ گورنر ایوان میں نئی حکومت کا کام اور ایجنڈا رکھیں گے۔
اسمبلی اجلاس 24 25 اور 26 فروری تک چلے گا، خیال رہے کہ 11 فروری کو اسمبلی انخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد گزشتہ اسمبلی کو لفٹیننٹ گورنر نے تحلیل کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو اکثریت حاصل ہوئی تھی، عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 62 نشستوں پر جیت حاصل ہوئی تھی جبکہ آٹھ سیٹیں بی جے پی کے حصے میں گئی۔