ETV Bharat / bharat

'شیو سینا کو نائب وزیراعلی کا عہدہ قبول کرنا چاہیے' - مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان وزارت اعلی کے عہدے کو لے کر کشمکش جاری ہے۔

ramdas athawale during a press confrence
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 3:35 AM IST

مرکزی وزیر اور ریولیوشنری پارٹی آف انڈیا کے رہنما رام داس اٹھاولے نے اتوار کے روز کہا کہ شیو سینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے پانچ برس تک نائب وزیراعلی کا عہدہ قبول کر لینا چاہیے

رام داس اٹھاولے نے کہا: 'مجھے نہیں لگتا کہ بی جے پی باری باری وزیراعلی کے عہدے کے لیے راضی ہو جائے گی، لیکن نائب وزیراعلی کا عہدہ پانچ برس کے لیے شیوسینا کو دیا جا سکتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شیوسینا کو آدتیہ ٹھاکرے کے لیے پانچ برس تک نائب وزیراعلی کا عہدہ قبول کر لینا چاہیے، جبکہ دیویندر فڈنویس کو ریاست کا وزیراعلی ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا فارمولہ یہ ہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کو عوام کے مینڈیٹ کے مطابق ایک ساتھ آجانا چاہیے، ہاں یہ یقینی ہے کہ این ڈی اے اتحاد کو امیدوں کے مطابق سیٹیں نہیں ملیں، لیکن پھر بھی اکثریت این ڈی اے اتحاد کے پاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بحران پر وہ دونوں پارٹیوں سے بات کریں گے اور اس مسئلہ کو دو سے تین کے اندر حل کر لیا جائے گا۔

دراصل مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہی شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان وزارت اعلی کے عہدے کو لے کر کشمکش جاری ہے۔

مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں مجموعی طور پر 286 نشستوں میں سے بی جے پی۔شیو سینا اتحاد کو 161 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، ان میں بی جے پی 105، جبکہ شیوسینا 56 نشستیں ملی ہیں۔

وہیں کانگریس۔این سی پی اتحاد کو 98 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، جن میں 44 کانگریس اور 54 سیٹیں این سی پی کو حاصل ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، پرہار جن شکتی پارٹی اور سماج وادی پارٹی کو دو دو سیٹیں، جبکہ بہوجن وکاس اگاڑی کو تین نشستیں ملی ہیں۔ باقی دیگر کو حاصل ہوئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.