ششی کلا نٹراجن جو غیر قانونی اثاثہ کے مقدمے میں چار برسوں سے کی جیل میں بند تھی کو آج رہا کردیا گیا ہے۔ جیل حکام وکٹوریا اسپتال پہنچے اور رہائی کا عمل مکمل کیا۔
جیل کے عہدیدار رہائی کے خط کے ساتھ وکٹوریہ ہسپتال آئے اور تمام کاغذی کارروائی مکمل کی کیوں کہ ششی کلا کو کچھ دستاویزات پر دستخط کرنے تھے۔
فی الحال کچھ دنوں تک ششی کلا کا اسی ہسپتال میں علاج ہوگا اس کے بعد وہ منی پال ہسپتال میں منتقل ہوجائیں گی۔
دوسری جانب غیر قانونی جائیداد کے معاملے میں ششی کلا کے ساتھ جیل میں بند ان کے ایک دیگر رشتہ دار کو فروری میں رہا کیا جائے گا۔