ETV Bharat / bharat

ششی کپور نے رومانوی اداکار کے طورپر اپنی شناخت بنائی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کی بھرپور تفریح کی۔

ششی کپور نے رومانوی اداکار کے طورپر اپنی شناخت بنائی
ششی کپور نے رومانوی اداکار کے طورپر اپنی شناخت بنائی
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 12:45 PM IST

۔18مارچ سنہ 1938 کو پیدا ہوئے ششی کپور کا اصل نام بلبیر راج کپور تھا۔ بچپن سے ہی ان کا رجحان فلموں کی جانب تھا اور وہ اداکار بننا چاہتے تھے۔ ان کے والد مشہور و مقبول اداکار پرتھوی راج کپور اور بھائی راج کپور اور شمی کپور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار تھے۔ ان کے والد اگر چاہتے تو وہ انہیں لے کر فلم بناسکتے تھے لیکن ان کا خیال تھا کہ ششی جدوجہد کریں اور اپنی محنت سے اداکار بنیں۔

ششی کپور نے رومانوی اداکار کے طورپر اپنی شناخت بنائی

ششی کپور نے اپنے طویل فلمی کیریئر کی شروعات اپنے بچپن میں کی تھی۔چالیس کی دہائی میں انہوں نے کئی فلموں میں چائلڈ ایکٹر کے طورپر کام کیا۔ان میں سنہ 1948 میں ریلیز ہوئی فلم آگ اور 1951 میں آوارہ شامل ہیں، جن میں انہوں نے راج کپور کے بچپن کا کردار ادا کیا ہے۔

پچاس کی دہائی میں ششی اپنے والد کے تھیئٹر سے وابستہ ہوگئے۔ اسی دوران بھارت اور شمالی ایشیا کے سفر پر آئے برطانوی ڈرامہ گروپ شیکسپیئر سے وہ وابستہ ہوگئے جہاں ان کی ملاقات گروپ کے کنوینر کی صاحبزادی جینیفر کیڈل سے ہوئی۔وہ ان سے محبت کربیٹھے اور بعد میں انہی سے شادی کرلی۔

ششی کپور نے بطور اداکار باقاعدہ شروعات سنہ 1961میں یش چوپڑا کی فلم دھرم پتر سے کی۔اس کے بعد انہیں ومل رائے کی فلم پریم پتر میں بھی کام کرنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے دونوں ہی فلمیں ناکام ثابت ہوئیں۔

اس کے بعد ششی کپور نے مہندی لگی میرے ہاتھ، ہولی ڈے ان بامبے اور بے نظیر جیسی فلموں میں بھی کام کیا لیکن یہ سبھی فلمیں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکیں۔

سنہ1965میں ششی کپور کے کیریئر نے اہم موڑ لیا ۔اس سال ان کی فلم 'جب جب پھول کھلے'ریلیز ہوئی۔بہترین نغموں ،موسیقی اور اداکاری سے آراستہ اس فلم کی زبردست کامیابی نے ششی کپور کے کیریئر کو ایک نئی سمت دی۔

سنہ 1965میں ہی ششی کپور کے کیریئر کی ایک اور بہترین فلم 'وقت' ریلیز ہوئی۔اس فلم میں ان کے سامنے بلراج ساہنی، راج کمار اور سنیل دت جیسے مشہور اور بہترین اداکار تھے۔اس کے باوجود اپنی اداکاری سے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے میں وہ کامیاب رہے۔یہ فلم اس وقت کی بہترین اور سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔

ان فلموں کی کامیابی کے بعد ششی کپور کی شبیہ رومانوی ہیرو کی بن گئی اور فلم ساز اور ہدایت کاروں نے بیشتر فلموں میں ان کی اسی شبیہ کو پیش کیا۔

سنہ 1965سے 1976کے درمیان کامیابی کے سنہرے دور میں ششی کپور نے جن فلموں میں کام کیا ان میں زیادہ تر ہٹ ثابت ہوئیں۔

اسی (80) کی دہائی میں ششی کپور نے فلم پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھا اور جنون فلم بنائی۔اس کے بعد انہوں نے کل یگ، 36چورنگی لین، وجیتا، اتسو وغیرہ فلمیں بھی بنائیں۔حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوئیں لیکن ان فلموں کو ناقدین نے کافی پسند کیا۔

سنہ 1991 میں اپنے دوست امیتابھ بچن کو لے کر انہوں نے اپنی کثیرالمقاصد فلم عجوبہ بنائی اور ہدایت کاری بھی کی لیکن بے جان اسکرپٹ کی وجہ سے فلم زیادہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔حالانکہ یہ فلم بچوں کو بہت پسند آئی۔

ششی کپور کے فلمی کیریئر میں ان کی جوڑی اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور نندا کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ان سب کے درمیان ششی کپور نے اپنی جوڑی سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی بنائی اور کامیاب رہے۔یہ جوڑی سب سے پہلے فلم دیوار میں ساتھ نظر آئی۔بعد میں اس نے ایمان دھرم،تریشول ،شان ،کبھی کبھی،روٹی کپڑا اور مکان،سہاگ، سلسلہ، نمک حلال، کالا پتھر اور اکیلا میں بھی کام کیا اور شائقین کی تفریح کی۔

مزید پڑھیں:’جیمس بانڈ‘ کی اداکارہ کورونا سے متاثر

نوے کی دہائی میں صحت خراب رہنے کی وجہ سے ششی کپور نے فلموں میں کام کرنا تقریباً بند کردیا۔1998میں ریلیز ہوئی فلم جناح ان کے کیریئر کی آخری فلم ہے۔ جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ششی کپور نے تقریباً 200فلموں میں کام کیا ہے۔ششی کپور کو فلم انڈسٹری کے پروقار اعزاز دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.