ETV Bharat / bharat

شیئر بازار میں پھر گراوٹ - شیئر بازار

بھارتی ریزرو بینک نی شرح سود میں کمی کردی ہے۔ اس فیصلے کے بعد شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔

شیئر بازار
author img

By

Published : Apr 4, 2019, 11:37 PM IST

آر بی آئی کے ریپو ریٹ میں کٹوتی کیے جانے کے فیصلے سے بازار پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ جمعرات کو بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک انڈیکس، سنسیکس 19.40 پوائنٹز گرکر 38،684.72 پر بند ہوا۔

وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 45.95 پوائنٹز کی گراوٹ کے ساتھ 11،598 پر بند ہوا۔

نفٹی میں 23 شیئرز ہرے نشان میں جبکہ 27 شیئرز لال نشان میں بند ہوئے۔

سنسیکس صبح 58.63 پوائنٹز کی مضبوطی کے ساتھ 38،935.75 پر جبکہ نفٹی16.25 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 11،660.20 پر کھلا تھا۔

شرح سود میں تخفیف کیے جانے کا اثر بینکنگ شیئرز پر برخلاف دیکھنے کو ملا۔ ایس اینڈ پی بی ایس ای کا بینکنگ انڈیکس 226.60 پوائنٹز کی گراوٹ کے ساتھ 33،621.40 پر بند ہوا۔ وہیں ریٹ سنسیٹیو اسٹاکس میں سے آٹو شیئر تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔

آر بی آئی نے مسلسل دوسری بار ریپو ریٹ میں 25 پوائنٹز کی کٹوتی کرتے ہوئے اس میں تخفیف کرکے 6 فیصد کردیا ہے۔ اس کےساتھ ہی پہلے کے ہی طرح نیوٹل رخ رکھا گیا ہے۔

Intro:Body:

sajidah

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.