مملکت سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنہ کے لئے اسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔
شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنہ کے لئے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935کو پیدا ہوئے۔
شاہ سلمان 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے، اس سے قبل وہ 48 برس تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔
- مزید پڑھیں: کویت کے شاہ علیل، اسپتال میں داخل
شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی شاہ عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔