ETV Bharat / bharat

'فٹبال شارٹ ٹرک آرٹ' کے ماہر شاہ حضیب سے بات چیت - chirar e sharif budgam news in urdu

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ چراری شریف سے تعلق رکھنے والے نوجوان حضیب منفرد فن کے ماہر ہیں، وہ فٹبال کے ساتھ مختلف قسم کے تجربے کرتے ہیں، جس میں محنت لگن اور وقت سبھی کی ضرورت ہے، اس فن کا نام 'فٹبال شارٹ ٹرک آرٹ ہے'۔

'فٹبال شارٹ ٹرک آرٹ' کے ماہر شاہ حضیب سے بات چیت

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 12:48 PM IST

یہ نوجوان مختلف چیزوں کو لے کر پہلے اس ٹِرک کو ڈیزائن کرتا ہے اور بعد میں اس کو عملی جامہ پہناتا ہے، ہر نئے ٹِرک کو ڈیزائن کرتے وقت یہ اس میں گزشتہ ٹِرک کی مناسبت سے مشکلات کا درجہ بڑھا دیتا ہے، تاکہ لوگوں کو ہر نئی ٹِرک گزشتہ ٹِرک سے منفرد اور مشکل لگے۔

'فٹبال شارٹ ٹرک آرٹ' کے ماہر شاہ حضیب سے بات چیت

شاہ حضیب اپنی تمام ویڈیوز کو مکمل کرنے کے بعد اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہیں۔ ہائر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والا یہ نوجوان میڈیکل مضمون میں تعلیم حاصل کر رہا ہے مگر تعلیم کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ حضیب مقبول ترین کشمیری ٹِرک شارٹ آرٹسٹ بننے کا بھی خواہاں ہے۔

حضیب کے اہل خانہ گر چہ ابتدا میں حضیب کے اس کام سے ناخوش تھے۔ تاہم رفتہ رفتہ انہوں نے اس کی حمایت شروع کر دی ہے، ان کے احباب بھی ان کے ٹِرک شارٹس میں حصہ لیتے ہیں اور وہ ایسا کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ان کہنا ہے کہ 'ٹِرک شارٹ کوئی کھیل نہیں ہے بلکہ یہ ایک آرٹ ہے جس کو ہم سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتے ہیں، مگر اس کے لیے خود کو تیار کرنے کے لیے بہت محنت اور ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.