ETV Bharat / bharat

اردو کے معروف افسانہ نگار شفیع جاوید کا انتقال

اردو کے معروف افسانہ نگار شفیع جاوید اللہ کو پیارے ہوگٸے۔ دو روز قبل مگدھ میڈیکا راجیندر نگر میں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی رات ایک بجے دل کا شدید دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Shafi Javed, a leading Urdu Fiction Writer died
اردو کے معروف افسانہ نگار شفیع جاوید کا انتقال
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 12:27 PM IST

شفیع جاوید ریاست بہار کے شہر مظفر پور سنہ 1935 میں پیدا ہوئے۔ ان کا آبائی شہر گیا ہے۔ انھوں نے پٹنہ یونیورسٹی سے سمیاجیات میں ایم-اے کی ڈگری حاصل کی۔

آدھا درجن افسانوی مجموعہ کے خالق صوفیانہ مزاج کے حامی اور انفارمیشن اور پبلک ریلیشنز کے سابق ڈاٸرکٹر شفیع جاوید اپنے ہم عصروں میں آخری کڑی تھے۔

Shafi Javed, a leading Urdu Fiction Writer died
اردو کے معروف افسانہ نگار شفیع جاوید کا انتقال

شفیع جاوید کا پہلا افسانہ 'آرٹ اور تمباکو' 1953 میں شائع ہوا۔ اس کے بعد وہ تواتر سے لکھتے رہے۔ بعد کے افسانوی مجموعے میں 'دائرے سے باہر 1979'، 'کھلی جو آنکھ 1982'، 'تعریف اس خدا کی 1984'، 'وقت کے اسیر 1991'، 'رات اور میں 2004' اور 'بادبان کے ٹکڑے 2013' شامل ہیں۔

بادبان کے ٹکڑے 2013

شفیع جاوید کی آخری رسومات آج مغرب کی نماز کے بعد پٹنہ کے ہارون نگر سیکٹر دو کی بڑی مسجد میں جنازہ کی نماز ہوگی اور حاجی حرمین شریفین پھلواری شریف میں ان کی تدفین ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.