1996 میں ریلیز ہوئی فلم 'فائر' ہم جنس پرست پر مبنی تھی اس کے بعد سے اب 2019 میں ویب سیریز 'میڈ ان ہیون' میں ایل جی بی ٹی سے متعلق موضوع پیش کیا گیا ہے۔
جب دیپا مہتا کی فلم فائر ریلیز ہوئی تھی تب مشرقی بھارت کے لوگوں نے اس کی زبردست مخالفت کی تھی۔
شبانہ اعظمی نے کہا ' وہ فلم 1996 میں ریلیز ہوئی تھی، تب سے لے کر اگر میں میڈ ان ہیون کے آنے تک کے سفر کو دیکھوں، جو ایک نئی مثال ہے، میں کہنا چاہتی ہوں کہ اب اس بارے میں کھلا پن سامنے آیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'میرا ہمیشہ سے خیال رہا ہے کہ فلمیں ہمارے سماج کا عکس ہوتی ہیں اور اچھی فلمیں سماج پر اثر ڈالتی ہیں، اس میں ایک پیغام بھی ہےاس کی ستائش کی جانی چاہیئے۔