ETV Bharat / bharat

کانگریس سینیئر لیڈر بدر الدین شیخ کو کورونا

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 4:54 PM IST

گجرات کے شہر احمد آباد میں کورونا مثبت کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

senior Congress leader Badruddin Shaikh effected by corona
کانگریس سینیئر لیڈر بدر الدین شیخ کو کورونا

گجرات کے شہر احمد آباد میں آج 42 سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔ اب تک ، احمد آباد میں مجموعی طور پر 404 مثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔

ان میں سے 14 کی موت ہوگئی ہے اور 14 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آج 42 کیسوں میں 24 مرد اور 18 خواتین ہیں

ایم ایل اے عمران کھیڑا والا کے بعد سابق اپوزیشن لیڈر اور کونسلر بدرالدین شیخ کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

کانگریس کے تین لیڈر کو کورونا ہونے کی معلومات احمدآباد میونسپل کارپوریشن کمشنر وجے نہرا نے آج ایک پریس میں دی ہے۔

شہر میں کرفیو اور کورونا کی صورتحال کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے احمد آباد میونسپل کمشنر وجئے نہرا نے بتایا کہ 'کوٹ کے علاقے میں کرفیو نافذ ہونے کے بعد سیمپل لینے کے کام میں تیزی آئی ہے۔ کالوپور میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی کورونا ہوا ہے ۔ روزانہ 700 سے 800 نمونے لئے جاتے ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'انتظامیہ کی 50 سے زیادہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ بہرام پورہ اور دودیشور میں تین نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی صحت کی بھی جانچ کی جارہی ہیں اور فی الحال سی ایم وجے روپانی صحتمند ہیں۔ عمران کھیڑا والا کی حالت مستحکم ہے جبکہ عیاث الدین شیخ اورشیلیش پرمار کو نمونہ کورونا ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ہے'۔

ہیلتھ ورکرز آج غیاث الدین کے گھر گئے اور ٹیسٹ کے لئے نمونہ لیا۔ غیاث الدین شیخ ایک ہی کار میں بیٹھ کر 14 اپریل کو عمران کھیڑا والا اور شیلیش پرمار کے ساتھ گاندھی نگر گئے تھے ل اسی رات، عمران کھیڑا والا کی کورونا رپورٹ مثبت سامنے آئی۔ اس طرح ، غیاث الدین شیخ نے عمران کھیڑا والا کے ساتھ رابطے میں ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔

احمدآباد کے جمال پور کھاریہ کے کانگریس ایم ایل اے عمران کھیڑا والا کی کورونا رپورٹ مثبت سامنے آنے پر فی الحال کھیڑا والا سے کانٹیکٹ میں آنے والے 30 افراد کے نمونے لئے جاچکے ہیں اور جمال پور میں دیوڑیا واڑ فلیٹ سینیٹائز کیا گیا ہے۔

عمران کھیڑا والا کے ڈرائیور اور بھانجے کو گھر کو بھی کورنٹائن کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.