ETV Bharat / bharat

گنگا کی صفائی دیکھ کر ماریشس کے وزیراعظم نے ڈبکی لگائی

گنگا اب آلودگی سے پوری طرح پاک ہوگئی ہے۔ یہ دعوی ہے ریاست اترپردش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا۔

yogi
author img

By

Published : Mar 6, 2019, 10:43 AM IST

ان کا کہنا ہے کہ گنگا اتنی صاف ہوگئی ہے کہ ماریشس کے وزیراعظم ڈبکی لگانے سے خود کو روک نہ سکے۔

یوگی نے اسی تعلق سے کہا کہ ماریشس کے وزیراعظم پراواند جوگناوت گنگا کی صفائی دیکھ کر اس قدر خوش ہوئے کہ وہ ڈبکی لگانے سے خود کو روک نہیں پائے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے مطابق 2013میں جب ماریشس کے وزیراعظم بھارت آئے تھے تو گنگا کو آلودہ اور خستہ دیکھ کر ڈبکی لگائے بنا ہی واپس چلے گئے۔

یوگی نے ایک پریس کانفرنس میں گنگا کی بہتر اور صاف ستھری حالت کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب وزیراعظم نریندر مودی کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال 3200 این آر آئیز نے کمبھ میں حصہ لیا اور اس سال پہلی بار 70 ملکوں کے سفیروں نے کمبھ میلے کا جائزہ لیا اور یہاں منعقدہ مذہبی تقریبات میں شرکت کی۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

undefined

خیال رہے کہ اترپردیش میں منعقدہ کمبھ میلا دنیا کا سب سے بڑا مذہبی میلا ہے جس میں دنیا بھر کے رہنے والے ہندو یہاں آکر میلے میں شریک ہوتے ہیں اور گنگا میں ڈبکی لگا کر خود کو پاک کرتے ہیں۔ ان کا عقیدہ ہے کہ گنگا میں ڈبکی لگانے سے ان کے سارے گناہ دھل جائیں گے۔ یہ 55 دنوں کا ہوتا ہے جس کا اختتام 4 مارچ کو ہوا۔

Intro:Body:

aneesa

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.