افغانستان میں صوبہ ہرات کے ضلع كاراخ میں افغانستانی سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں نو سکیورٹی اہلکاروں اور طالبان کے چیف کمانڈر ملا غیاث الدین اور اس کے نو جنگجوؤں سمیت 19 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ صوبائی پولیس کے سربراہ امین الله عامر خل نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی ہے۔
عامر خل نے بتایا کہ طالبان کمانڈر ملا غیا ث الدین کی قیادت میں طالبان جنگجوؤں نے سنیچر کی صبح ضلع کا راخ کے ملومہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر بھی حملہ کیا۔
واضح رہے کہ یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس میں سکیورٹی فورس کے 9 جوانوں کی بھی موت ہو گئی اور طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجو مارے گئے۔
اطلاع کے مطابق جھڑپ میں 15 سے زائد جنگجوؤں اور چھ سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ہرات پولیس کے سربراہ نے بتایا سکیورٹی فورس کا صوبے کے دیگر مقامات میں جنگجوؤں کو نشانہ بنانا جاری ہے، جبکہ طالبان جنگجوؤں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کی ہے۔