ETV Bharat / bharat

دہلی: چڑیا گھر میں مگر مچھ کی موت

قومی دارالحکومت دہلی کے چڑیا گھر میں جنگلی جانوروں کی مسلسل موت ہورہی ہے۔ یہ تسیری موت واقع ہوئی ہے، حال ہی میں ایک سفید شیرنی کی بھی موت ہو گئی تھی جس کے بعد آج ایک مگرمچھ کی موت کی خبر ہے۔

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 11:04 AM IST

دہلی زو میں مگر مچھ کی موت
دہلی زو میں مگر مچھ کی موت

حالانکہ موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، لیکن ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مگرمچھ کی لاش زخمی حالت میں پانی سے باہر پڑی ہوئی ملی جس سے بدبو آ رہی تھی۔

دہلی زو میں مگر مچھ کی موت

اس واقعے کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ سکتے میں ہے کہ اس کی ناک کے نیچے ایک جنگلی جانور دم توڑ گیا اور اسے اس کا احساس تک نہیں ہوا۔

وہیں ہلاک شدہ مگر مچھ کی عمر تقریبا 40 برس بتائی جا رہی ہے، اس کے پاس سے کچھ انڈے بھی برآمد ہو نے کی خبر ہے، جبکہ زُو انتظامیہ کی جانب سے مگر مچھ کے جسم پر چوٹ کے نشان ہونے کی بات کہی گئی ہے، اوریہ بھی کہا گیا ہے کہ مگر مچھ کی لاش پانی کے باہر پڑی ہوئی تھی۔

اس متعلق چڑیا گھر انتظامیہ سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسی زو میں ایک سفید شیرنی کی بھی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اس کی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.