سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے گجرات میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ہمارے نمائندے سے بات چیت کی۔
محمد شفیع کا کہنا ہے کہ 'ایس ڈی پی آئی گجرات میں بی جے پی اور کانگریس کے متبادل کے طور عوام کی خدمت کرے گی۔'
انہوں نے کہا کہ 'گجرات کے عوام کو بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ تیسری متبادل پارٹی کی تلاش ہے اور ان کی پارٹی گجرات میں ایک متبادل کے طور پر ابھرے گی۔'
محمد شفیع نے بتایا کہ 'ایس ڈی پی آئی کو ہر مذہب کے پسماندہ طبقات کی طرف سے حمایت مل رہی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'ان کی پارٹی کا اہم مقصد عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہے۔'