ETV Bharat / bharat

'دالیں اور تلہن کی پیداور بڑھائی جائے'

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کو سائنس دانوں سے اشیائے خورد و نوش کی درآمدات پر انحصار کم کرنے اور دالیں اور تلہن کے شعبے میں بھی پیداور بڑھانے پر کام تیز کرنے کو کہا ہے۔

Scientists increase pulses and oilseed production: Tomar
سائنسداں دالیں اور تلہن کی پیداور بڑھائیں: تومر
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 8:19 PM IST

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ نے انڈین کونسل آف ایگرکلچر ریسرچ کے 92 ویں یوم تاسیس اور ایوارڈ تقسیم تقریب کو ویڈیوکانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پام آئل کی پیداوار بڑھانے کے لئے تحقیق کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تلہن کی نئی اقسام کی ایجاد پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم دالوں کی پیداوار میں خود انحصار کے قریب آگئے ہیں اور یقین ہے کہ تلہن کے معاملے میں ہم اسی کامیابی کو دہرائیں گے جس سے کھانے والے تیل کی درآمد پر ہونے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مقابلہ کرنے کے لئے ملک میں کاشتکاری کی لاگت کم کرتے ہوئے پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی سی اے آر سائنسدانوں کی کاوشوں سے انسٹی ٹیوٹ 90 سال سے زائد عرصے سے ملک کو زرعی شعبے میں آگے لے جانے میں نمایاں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ وہ وقت بھی ہمیں یاد ہے جب زرعی شعبہ بڑھتے ہوئے وقت کے ساتھ پسماندہ تھا۔ اس وقت آئی سی اے آر نے اس چیلنج کو قبول کر کیا۔ نئی نئی تحقیق کی، ان تحقیق کو کسانوں کے پاس گاؤں میں پہنچانے کی کامیاب کوششیں کیں۔

تومر نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران سے ساری دنیا گذر رہی ہے، لاک ڈاؤن کی صورتحال میں مشکلات کا سامنا بھی ملک اور دُنیا کو کرنا پڑا ہے، سارے وسائل اور ٹیکنالوجی سے لیس تما م ادارے ہیں، جن کی سرگرمیاں بند ہو گئی تھیں، لیکن بھارت میں زرعی شعبہ ایسی صورتحال میں بھی چلتا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.