پانڈے نے آج کہا کہ ،’’اس مشکل وقت میں ہم سبھی کو آگے آنے اور ایک دوسرے کا پوری طرح ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ اس ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ کسی بھی قیمت پر کم نہیں ہونے دیں گے۔اسی کے پیش نظر یہ طے کیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے وقت میں بھی ہمارے ٹرینیز کو ان کی پوری اسکالرشپ ملتی رہےگی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس بحران میں بھی سبھی ادارے پوری طرح پرعزم نظر رہیں اور خدمات کو مناسب انداز میں چلانے میں پورا تعاون کریں۔
انہون نے بتایا کہ نوجوانوں کو اسکول اور کالج کے بعد کام کے ماحول میں ڈھالنے اور ایک ہی وقت میں صنعت اور ٹریننگ دینے والے اداروں کے درمیان تعلقات میں بہتری کرنے کی سمت میں اپرنٹس شپ کو موثر بنایا گیا ہے۔
آج نیشنل اپرنٹس شپ پروگرام بھارت کے ورک فورس کو پورا کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کررہا ہے۔ یہ پروگرام امپلائرس،ورکرس اور حکومت کے درمیان لاگت کی تقسیم کرنے اور حکومت،امپلائر اور ورکرس کو ایک حصہ داری میں شامل کرنے کا شاندار موقع فراہم کررہاہے۔
مستقبل میں صنعت اور نوجوان طبقہ بہتراور ماہر بھارت کے خواب کی تعبیر کےلئے ایک ساتھ آگے آئیں گے۔
پانڈے نے مزیدکہاکہ کُل ملاکر 24,884 ڈیزگنیٹیڈ اور آپشنل ٹریڈ کے شعبہ میں 2.42ٹرینیز تربیت حاصل کررہےہیں۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم کے مطابق تنظیموں کو 36.3کروڑ روپے جاری کیے جارہے ہیں۔ تاکہ ٹرینیز کو ادائیگی کرنے میں ان تنظیموں کو کسی بھی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔