بہرائچ کے تھانہ قیصرگنج کے تحصیل احاطے میں آج ایس ڈی آر ایف کے اے ایس پی شعیب اقبال نے کہا کہ ہماری ٹیم 24 گھنٹے مدد کے لئے تیار ہے لیکن عوام کی مدد ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے رہنمایانہ خطوط جاری کیا اور کہا کہ ایمرجینسی کٹ ہمیشہ تیار رکھیں ، افواہ نہ پھیلائیں اور نہ پھیلانے دیں ، ڈیزاسٹر گارڈ دوسرے لوگوں کو بھی تربیت دیتے رہیں۔
اے ایس پی اقبال نے کہا کہ سیلاب میں اہم ذریعہ معاش زراعت تباہ ہوجاتی ہے اور تعلیمی مراکز ڈوب جاتے ہیں اور مکان گرجاتے ہیں لیکن زندگی تباہی کے عالم میں بھی جدوجہد کرتی ہے۔
بہرائچ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے دوران ایسے حالات پیش آتے ہیں۔ موسم سرما میں بھی ایس ڈی آر ایف کو پسینہ آرہا ہے کیونکہ یہ دیہاتیوں کو تباہی سے لڑنے کے قابل بنانے کے لیے تربیت دے رہے ہیں۔
ضلع بہرائچ تھانہ علاقہ قیصر گنج کے تحصیل صحن میں ایس ڈی آر ایف کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ، شعیب اقبال نے صبح 10 بجے گاؤں والوں سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کے دوران کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔
تربیت کے دوران سیلاب کے بعد ایس ڈی آر ایف ماسٹر ٹرینرنے بتایا کہ کس طرح بیماریوں سے بچنے کے لیے مچھر دانی کا استعمال اور پینے میں ابلا ہوا پانی اور رات کو احتیاطی اقدام کے طور پر ٹارچ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے ڈوبنے سے بے ہوش ہونے والے شخص کے علاج کے طریقے بھی سمجھائے۔