ETV Bharat / bharat

بھارت امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ ابھی نہیں: ٹرمپ - no trade deal with india america now

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان کسی بھی طرح کے تجارتی معاہدے کے امکان کو مسترد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے موجودہ دورے کے دوران کوئی بڑا تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا ہے اور وہ اس پر مزید غور کریں گے۔

بھارت امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ ابھی نہیں: ٹرمپ

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 10:13 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:43 PM IST

حالانکہ انہوں نے کہا کہ وہ 'واقعی میں وزیر اعظم مودی کو بہت پسند کرتے ہیں لیکن اس وقت کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرسکتے اور اس پر مزید غور کریں گے'۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 24 فروری کو بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں، ان کے دورے کے دوران یہ توقع کی جارہی تھی کہ دونوں ممالک میں تجارتی معاہدہ ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا 'ہم بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرسکتے ہیں، لیکن میں بعد میں ایک بڑا سودا کروں گا'۔

بھارت امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ ابھی نہیں: ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی ٹھوس بات نہیں کہہ سکتے کہ امریکی انتخابات سے قبل اتنا بڑا تجارتی معاہدہ کیا جائے گا یا نہیں، لیکن اس کے بعد ایک چھوٹا تجارتی معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا 'میں پی ایم مودی کو بہت پسند کرتا ہوں، انہوں نے مجھے بتایا کہ ایئرپورٹ اور پروگرام سائٹ کے درمیان 70 لاکھ لوگ ہوں گے۔ مجھے پتہ ہے کہ اسٹیڈیم سیمی انڈر کنسٹرکشن ہے، لیکن یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہوگا۔ لہذا یہ بہت دلچسپ ہو گا۔ مجھے امید ہے آپ اسے پسند کریں گے'۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ هائزر ٹرمپ کے ساتھ بھارتی دورے پر نہیں آرہے ہیں، حکام نے اسے ابھی مکمل طور مسترد بھی نہیں کیا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ 'ہم اس بار بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرسکتے، لیکن بعد میں اس سے بڑا معاہدہ ہوسکتا ہے'، انہوں کیلیفورنیا میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ باتیں کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ہے، تاہم میں وزیر اعظم مودی کو بہت پسند کرتا ہوں'۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.