سعودی عرب کے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آخری دنوں میں 23 تا 27 مئی تک 24 گھنٹے کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے رواں ماہ کے آخر میں پانچ روزہ عید الفطر کی تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
![Saudi Arabia to enforce coronavirus curfew during Eid](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/11111111111111111_1405newsroom_1589441337_168.jpg)
ریاض میں جاری ہونے والے سعودی وزارت محنت و افرادی قوت کے اعلان کے مطابق سرکاری اداروں میں 21 رمضان سے آٹھ شوال تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔
بتادیں کہ عیدالفطر مسلمانان عالم کی دوبڑی عیدوں میں سے ایک عید ہے۔ جس کو رمضان المبارک کے مکمل ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد یکم شوال کو منایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ اور شوال دسواں مہینہ ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری بیان کے مطابق 'کرفیو کی مدت کے بعد تجارتی اور دیگر سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کی اجازت دی جاسکتی ہے'۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 'مکہ مکرمہ کے سوائے دیگر شہروں میں سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے تا شام 5 بجے کے درمیان حمل و نقل کی اجازت رہے گی۔ وہیں مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا'۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بیشتر قصبوں اور شہروں میں24 گھنٹے کرفیو نافذ کیا تھا، لیکن رمضان کے آغاز میں پچھلے مہینے ان میں چھوٹ دی گئی۔