سعودی عرب کے تجارتی اور مشہور شہر جدہ میں کورونا وائرس کی تباہی کو روکنے کے لیے دوبارہ پابندیاں نافذ کی گئی ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق جدہ میں دوبارہ کرفیو کے دوران تمام دفاتر بند رہیں گے ۔
سرکاری اور خانگی شعبوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ دو ہفتے تک کسی بھی مسجد میں نمازیں ادا نہیں کی جائیں گی۔
ریستوراں اور کیفے اب ان کے احاطے میں کھانے پینے کی چیزیں پیش نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔
گھریلو پروازیں اور ٹرین کے سفر جاری رہیں گے۔ جس کے بعد لوگ شہر میں داخل ہوکر کرفیو کی پابندی کرسکتے ہیں۔
سابقہ پابندیوں سے مستثنیٰ افراد کو موجودہ پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا جاتا ہے بشرطیکہ وہ متعلقہ طریقہ کار پر عمل کریں۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ ریاض میں سنگین نوعیت کے معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے اور اگر کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا جیسا کہ حال ہی میں پیش آیا ہے تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔