خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر برس رکن پارلیمان کو 34 ہوائی جہاز کے ٹکٹ مفت دیے جاتے ہیں۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ 33 مزدوروں کے ساتھ ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ بذریعہ ہوائی جہاز جائیں گے۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما گذشتہ دنوں لاک ڈاون کے دوران مسلسل دہلی میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو مدد کرتے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بڑی مقدار میں کھانے کا پیکٹ ضرورت مندوں میں تقسیم کیا ہے۔
سنجے سنگھ اب تک 41 بسوں کے ذریعہ مزدوروں کو ان کے گھر بھیج چکے ہیں۔
اب وہ 33 مزدوروں کے ساتھ بہار جائیں گے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سفر میں مزدوروں کے ساتھ سنجے سنگھ بھی شامل ہوں گے۔