ETV Bharat / bharat

سنجئے راوت کا کنگنا کو جواب

بالا صاحب ٹھاکرے کو یاد کرتے ہوئے خود کو انکا شاگرد بتایا۔

Sanjay Raut
Sanjay Raut
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 2:26 AM IST

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ فلم اداکارہ کنگنا کا دفتر مسمار ہونے کے بعد رناوت اب شیوسینا کے رہنما اور ترجمان سنجے راوت کو عدالت میں گھسیٹنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تاہم سنجے راوت نے کہا ہے کہ اس معاملے میں مدعا علیہ کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ ہم کسی بھی جنگ سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ عدالتی جنگ میرے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کنگنا رناوت کے وکیلوں کے مطابق سنجے راوت کی وجہ سے بی ایم سی کو کنگنا کے دفتر کے خلاف کارروائی کرنا پڑی۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ ہم ہر قسم کی جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ میرے لئے عدالت کی جنگ کوئی نئی بات نہیں؟ میرے خلاف 160 مقدمات درج کیے گئے۔ مہاراشٹر میں ایسی کوئی عدالت نہیں ہے جہاں سنجے راوت کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہو۔ 1992 کے فسادات، بابری معاملہ، مراٹھی عوام کی تحریک اور جدوجہد میں ہماری روح ہے۔
کنگنا رناوت کیس میں سنجے راوت کو مدعا بنایا گیا ہے۔ کنگنا رناوت کے وکلا کے مطابق سنجے راوت کی وجہ سے بی ایم سی کو کنگنا کے دفتر کے خلاف کارروائی کرنا پڑی۔ اس پر بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہاکہ یہ مضحکہ خیز ہے۔ آخر میں ہمارے پاس کسی بھی عدالتی حکم اور فیصلے کے سامنے جھکنے کی روایت ہے۔ عدالت پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔ اگر غیر قانونی تعمیر ہوئی ہے پھر میونسپل کارپوریشن کو اسے گرانے کا حق ہے۔ کارپوریشن کا ایک آزاد انتظامیہ ہےجہاں میونسپل کمشنر ہی فیصلہ کرتے ہیں۔
سنجے راوت نے مزید کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ریاست مہاراشٹر کو بدنام کرنے کے لئے ایک منصوبہ بند طریقے سے تیاری کی جارہی ہے۔ پردے کے پیچھے مہاراشٹر، ممبئی اور مراٹھی عوام کو بدنام کرنے کی ایک منظم سازش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے ڈی جی نے الیکشن لڑنے کے لئے استعفی دے دیا ہے۔ پچھلے دو ماہ سے وہ مہاراشٹر اور پولیس کو بدنام کر رہا تھا۔ انہوں نے کل استعفیٰ دے دیا ہے اور اب وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔ لہذا جو لوگ مہاراشٹر اور ممبئی کے خلاف بول رہے ہیں۔ ان کا اگلا مرحلہ سیاست ہی میں ہے۔ اگر آپ مہاراشٹر اور ممبئی کو پائپ لائن کے طور پر استعمال کرنے جارہے ہیں تو پھر میرے جیسے شخص کی تربیت آنجہانی بالا صاحب ٹھاکرے نے کی ہے جولوگ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہیں وہ یہ برداشت نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.