سیمسنگ الیکٹرانکس کے چیئرمین لی کن ہی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سیمسنگ کمپنی نے ان کے انتقال کے بارے میں اطلاع دی۔ کمپنی نے کہا کہ یہ بڑے غم کے ساتھ بتایا جارہا ہے کہ کمپنی کے چیئرمین لی کن ہی 25 اکتوبر کو انتقال کر گئے۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر لی کن ہی اتوار کے روز سیول کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔
اطلاعات کے مطابق مسٹر لی کن ہی سال 2014 میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد کئی سال تک سیول کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔