ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس : وزیر خارجہ کا دیر رات دہلی ہوائی اڈہ پر تیاریوں کا جائزہ لیا - وزیر خارجہ نے دہلی ایئر پورٹ کا دورہ کیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنكر نے منگل کودیر رات دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ کر کورونا وائرس (كووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جی شنکر نے ہوائی اڈے پر امیگریشن، صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کر کےموجودہ حالات کا جائزہ لیا اور بات چیت کی۔

کورونا وائرس : وزیر خارجہ کا دیر رات دہلی ہوائی اڈہ پر تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 11:46 AM IST

وزیر خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'بھارت کام کرتا ہے کیونکہ بے شمار ہندوستانی رات دن، بارش-دھوپ میں کام کرتے ہیں۔ آج رات میں نے دہلی ہوائی اڈے پر جاکر امیگریشن، صحت اور سیکورٹی حکام سے ملاقات کی، جس میں كووڈ -19 کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کام کر رہے ہیں‘‘۔انہوں نے ٹوئٹر پر کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ صحت اور سیکورٹی حکام سے بات کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

قابل غور ہے کہ چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے پاؤں پھیلانے والاجان لیوا کورونا وائرس کی زد میں اب تک دنیا کے 150 سے زائد ملک آ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے اب تک 140 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.