ETV Bharat / bharat

شام میں روسی طیاروں کی بمباری میں 11 ہلاک

شورش زدہ شام کے خان شیخون میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے صحافی سمیت 11 شہری ہلاک ہوگئے۔

شام میں روسی طیاروں کی بمباری میں 11 ہلاک
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 1:48 PM IST

غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے شام میں موجود برطانوی مبصر گروپ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ادلب کے علاقے خان شیخون میں روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے وائٹ ہیلمٹ میں شامل 20 سالہ فوٹو جرنلسٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

جبکہ دوسری جانب وائٹ ہیلمٹ نے ٹوئٹر پر 'انس الدیاب کی موت پر افسوس کا اظہار کیا'۔

اس کے علاوہ بتایا گیا کہ فوٹو جرنلسٹ سیرین سول ڈیفنس سینٹر کے لیے رضاکارانہ طور پر بھی کام کرتا تھا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ انس الدیاب خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے لیے اپنی صحافتی خدمات پیش کرتا تھا۔

واضح رہے کہ حلب کے بڑے حصہ پر باغیوں اور انتہا پسند گروپز کا اب بھی قبضہ ہے اور محض ایک حصے پر روس کی حمایت یافتہ حکومت کا کنٹرول ہے۔

خیال رہے کہ سیرین آبزرویٹری کے مطابق صوبہ ادلب کے قریب حملہ کیا گیا جو شامی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین معاہدے کے چھ ماہ بعد سب سے خوفناک حملہ تھا۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.