ETV Bharat / bharat

'حق اطلاعات کے بل کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کیا جارہا ہے' - بل

کانگریس کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان ششی تھرور نے الزام لگایا  ہے کہ 'مینیمم گورنمنٹ، میکسیمم گورننس' کا نعرہ دینے والی مرکزی حکومت لوگوں کے اطلاعات کے حق کو چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔

فائل فوتو
author img

By

Published : Jul 23, 2019, 2:37 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 4:39 PM IST

لوک سبھا میں ششی تھرور نے' اطلات کا حق' بل 2019 کی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا ' حکومت اس قانون میں ترمیم نہیں بلکہ اسے ختم کر رہی ہے۔ اس قانون کی پوری دنیا میں تعریف ہو رہی ہے '۔ ملک کے شہریوں کو حاصل اس حق سے عام آدمی کی اقتدار میں شراکت بڑھی ہے تب بھی حکومت اسے ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اس قانون کو مزید مضبوط کرنے کی بات کہی تھی لیکن حکومت نے اس پر توجہ دینے کے بجائے اس قانون کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

عام آدمی کا آسانی سے اطلاع حاصل کرنے کے حق کو کچلا جارہا ہے اور اسی لئے یہ بل لایا گیا ہے۔ اس بل کو پارلیمنٹ میں لانے سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت عام آدمی کو اس کا حق نہیں دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے اطلاع کے حق کو حکومت کے کام کاج میں شفافیت لانے کا طریقہ بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقتدار میں عوام کی شراکت اور حکومت کی ذمہ داری طے کرنے والا قانون ہے اس لئے حکومت کو اس بل کو واپس لینا چاہئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 23, 2019, 4:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.