بس ملازمین کے احتجاج میں مزید شدت لانے کے انتباہ کے پیش نظر حکومت نے بس ڈیپوز کے اطراف و اکناف میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اہم ڈپوز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔
حکومت آر ٹی سی خانگی ڈرائیورز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے عوام کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
حالانکہ آر ٹی سی ملازمین کے اس احتجاج کی وجہ سے عوام کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دسہرہ تہوار کے بعد اپنے آبائی مقامات سے حیدرآباد لوٹنے والے مسافروں کو سفر کے لیے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ آمد و رفت کے لیے انہیں آر ٹی سی بسوں میں بھی خطیر رقم کرائے کے طور پر ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
اس موقع پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز بیرون ریاست اور اضلاع کے سفر کے لیے تین سے چار گنا زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں۔