ETV Bharat / bharat

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال: حیدرآباد میں ہر ساڑھے تین منٹ میں ایک میٹرو ریل

تلنگانہ بھر میں آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال جاری ہے۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں ہڑتال کے سبب عوام کو دشواریوں کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل نے ٹرین خدمات میں اضافہ کا فیصلہ کیا جس کے مطابق ہر ساڑھے تین منٹ میں حیدرآباد میں میٹرو ریل چلائی جارہی ہے۔

حیدرآباد میں ہر ساڑھے تین منٹ میں ایک میٹرو ریل
author img

By

Published : Oct 5, 2019, 1:31 PM IST

ہفتہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے سے عوام کی سہولت کے لئے ہر ساڑھے تین منٹ میں ایک میٹرو ریل چلائی جارہی ہے۔ یہ ٹرینیں 11.30 بجے شب تک چلائی جائیں گی۔

میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اس میں سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے کیوں کہ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے نتیجہ میں عوام کو اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے میں کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

تاہم میٹرو ٹرینوں میں اضافہ نے ان کی مشکل میں کسی حد تک کمی کی ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں میں ٹکٹس کے اضافی کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ پُرہجوم علاقوں میں مسافرین کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لئے اضافی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

  1. ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین غیرمعینہ ہڑتال پر
  2. تلنگانہ: آر ٹی سی یونین ہڑتال پر بضد​​​​​​​

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.