راہل گاندھی پر صحافی گؤری لنكش کے قتل کو آر ایس ایس کے نظریات سے منسلک کرنے کے متعلق بیان کے سلسلے میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ عدالت نے مسٹر گاندھی کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ۔
کانگریس پارٹی کے صدر عہدہ سے استعفی دے چکے راہل گاندھی کو رواں ماہ ایک کے بعد ایک کئی عدالتوں کی چکر لگانے پڑسکتے ہیں۔
راہل کو اس مہینے اس کے علاوہ چار اور معاملوں میں ملک کے الگ الگ کورٹ میں پیش ہونا ہے۔
لوک سبھا الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف جم کر نکتہ چینی کی تھی۔
سماجی کارکن گوری لنکیش کے قتل کی بی جے پی اور آر ایس ایس سے جوڑنےسے معلق بیان دینے پر راہل گاندھی اور سی پی ایم رہنما سیتا رام یچوری کے خلاف ہتک عزت کا کیس درج کیاگیا تھا۔
جمعرات کو راہل اسی کیس کی سماعت کے لیے ممبئی کے شیوڑی عدالت میں پیش ہوئے۔
آر ایس ایس کارکن وویک چنپانیرکر نے گوری لنکیش کے قتل کو آر ایس ایس سے جوڑے جانے پر راہل گاندھی اور یچوری کے خلاف سول ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔
وویک چمپانیرکر کی عرضی میں ہتک عزت کے طور پر دونوں رہنماؤں سے ایک روپے کی مانگ کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں چمپانیرکر نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں رہناؤں نے لنکیش کے قتل سے جوڑ کر آر ایس ایس کو بدنام کیا ہے۔
یاد رہے کہ راہل گاندھی کی اگلی پیشی پٹنہ ہائی کورٹ میں چھ جولائی کو ہے۔ بہار کے ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی نے راہل کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا ہے۔ مودی نے یہ ہتک عزت کیس سابق کانگریس صدر کے 'سبھی چوروں کا نام مودی ہوتا ہے' سے متعلق بیان کے خلاف دائر کیا ہے۔
نو اور 12 جولائی کو گجرات ہائی کورٹ میں پیشی ہے جہاں انہیں بی جے پی صدر امت شاہ کو' قتل کے ملزم پارٹی صدر' والے ان کے بیا ن پر پیشی ہے۔