ETV Bharat / bharat

واڈرا کی ضمانت خارج کرانےکے لیے ہائی کورٹ کا رخ کیا

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کو حراست میں لےکر پوچھ تاچھ کرنا چاہتا ہے۔

واڈرا کی ضمانت خارج کرانےکے لیے ہائی کورٹ کا رخ کیا
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 3:16 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:31 AM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کو حراست میں لےکر پوچھ تاچھ کرنا چاہتا ہے۔

جانچ ایجنسی نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے واڈرا کی ضمانت خارج کرکے انہیں پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں دینے کی درخواست کی ہے۔

ذیلی عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا اور ان کے قریبی منوجن اروڑا کو عبوری ضمانت ملی ہوئی ہے، ای ڈی نے دونوں کو ضمانت دیے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

ای ڈی نے جسٹس چندر شیکھر کے سامنے کہا کہ واڈرا جانچ میں تعاون نہیں کررہے ہیں، اس لیے انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

بچاؤ فریق کے وکیل نے ای ڈی کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل جانچ میں پورا تعاون کررہے ہیں، جانچ ایجنسی جب بھی انہیں پوچھ تاچھ کے لیے بلاتی ہے وہ حاضر ہوجاتے ہیں۔

دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد جسٹس شیکھر نے تفصیلی سماعت کے لیے پانچ نومبر کی تاریخ طے کی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا پر 12برائن اسٹن اسکوائر میں تقریباً 17کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور منی لانڈرنگ روک تھام قانون کے تحت ای ڈی اس معاملے کی جانچ کررہا ہے۔

ذیلی عدالت نے واڈرا کو کچھ شرطوں کے ساتھ عبوری ضمانت دی تھی، جبکہ مسٹر واڈرا پہلے سے اجازت لیے بغیر بیرون ملک نہیں جاسکتے اور جانچ ایجنسی کے بلانے پر وہ اس کے سامنے حاضر ہوں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.