شکتی ملک ارریہ کے رانی گنج (محفوظ) سیٹ سے انتخاب لڑنا چاہ رہے تھے اور انہوں نے اپنی دعویداری بھی پیش کر دی تھی، جہاں شکتی ملک پورنیہ اپنی رہائش گاہ پر تھے، اسی درمیان ہتھیار بند تین نقاب پوش شکتی ملک کی رہائشگاہ میں داخل ہوئے اور ان پر گولیوں کی بوچھار کر دی۔
اس واقعہ کے بعد شکتی ملک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کے بعد سے علاقے کو پولس نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور شکتی ملک کے گھر پر پولس کیمپ کر رہی ہے، حالانکہ واقعہ کی اصل وجہ صاف طور سے اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے جبکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شکتی ملک کو سیاسی رسہ کشی کی بھینٹ چڑھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پورنیہ: تیجسوی اور تیج پرتاپ کے خلاف ایف آئی آر درج
شکتی ملک لمبے وقت سے سیاست کر رہے تھے، دلت مہا دلت میں کے رہنما کے طور پر ابھرے تھے جس وجہ سے آر جے ڈی نے انہیں دلت سیل کا ریاستی سکریٹری نامزد کیا تھا، شکتی ملک اس بار ارریہ کے رانی گنج سے بھی عظیم اتحاد کے امیدوار کے طور پر دیکھے جا رہے تھے، ادھر ہلاک شدہ کی اہلیہ خوشبو دیوی نے کہا کہ قریب پچیس دن قبل اس کے شوہر پر کچھ بدمعاشوں نے گولیاں چلائی تھی، جس کو لیکر انہوں نے ایس پی آفس میں ذاتی سیکیورٹی اہلکار کا مطالبہ بھی کیا تھا، شکتی ملک کی اہلیہ نے بتایا کہ میرے شوہر کا قتل مخالف لوگوں نے کی ہے۔