ETV Bharat / bharat

گرفتاری کے بعد ریا چکرورتی اب عدالتی تحویل میں - این ڈی پی سی ایکٹ سیکشن 20

مختلف انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کے ذریعے آج ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے انہیں 13 دنوں کی عدالتی تحویل میں رکھنے کے احکامات دیے۔ ریا چکرورتی کے دفاعی وکلاء نے ان کی ضمانت کے لیے درخواست بھی پیش کی تھی جسے عدالت نے خارج کر دیا۔

Rhea Chakraborty in judicial custody for 14 days
گرفتاری کے بعد ریا چکرورتی اب عدالتی تحویل میں
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 12:26 AM IST

بالی ووڈ معروف اداکار سشانت خودکشی معاملے میں آج ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا ہے، این سی بی نے انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں رکھے جانے کی درخواست کی ہے، این سی بی کی ریمانڈ رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہوں منشیات کا استعمال کیا۔

انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کی جانب سے آج ریا چکرورتی کی گرفتاری کو' نشے کے عادی اور ذہنی طور پر بیمار شخص سے پیار کرنے کی سزا' قرار دیتے ہوئے ریا کے وکیل ستیش مانشندے نے کہا کہ' ریا کو ایک ایسے شخص کے ساتھ پیار کرنے کی یہ سزا بھگتنی پڑ رہی ہے، جو کئی برسوں سے ذہنی طور پر بیمار تھا اور جس نے نشے کی وجہ سے خودکشی کرلی تھی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ' ریا گذشتہ کئی برسوں سے 5 مشہور ڈاکٹروں سےان کا علاج بھی کروا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ' یہ انصاف کی ستم ظریفی ہےکہ تفتیش کے لئے ایک خاتون کے پیچھے تین مرکزی ایجنسیاں ہیں۔ جبکہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے 5 مشہور ڈاکٹروں سے سشانت کا علاج کروا رہی تھیں'۔

واضح رہے کہ،ریا چکرورتی کو آخر کار این سی بی نے سشانت سنگھ راجپوت کیس سے متعلق منشیات کے ایک کیس میں باضابطہ طور پر سہ پہر 3:45 منٹ پر گرفتار کیا اور اس بابت ان کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا، پھر اس کے بعد ریا کا سائین اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا، جہاں اس کی کورونا جانچ رپورٹ نیگیٹو پائی گئی۔

بعد ازاں انہیں دوبارہ این سی بی کے دفتر لے جایا گیا۔انسداد منشیات اسکواڈ (این سی بی) کے، ڈپٹی ڈی جی، جنوبی مغربی علاقہ کے متھا اشوک جین نے کہا کہ' ریا کو معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ جہاں اس کی کووڈ-19 کی روپورٹ نیگیٹو پائی گئی۔ اس نے جو کچھ بھی بتایا وہ اس کی گرفتاری کے لئے کافی تھا۔ ہم نے اسے گرفتار کرلیا ہے'۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ' ریا اس کیس کی تفتیش میں تعاون کررہی ہیں، لہذا ضرورت پڑنے پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ریا نے این سی بی کو بتایا ہے کہ جب بھی انہیں پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا تو وہ ہمیشہ آنے کے لیے تیار ہیں، این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریا کوئی عادی مجرم نہیں ہے۔ تفتیش تین دن جاری رہی۔ لہذا ، ہم ریمانڈ حاصل نہیں کریں گے۔اگر ضرورت ہو تو مزید انکوائری طلب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی گرفتار

واضح رہے کہ اگر ریا اس معاملے میں قصوروار ثابت ہوتی ہیں تو، این ڈی پی سی ایکٹ سیکشن 20 بی کے تحت انہیں 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ دفعہ 27 میں ایک سال قید کی سہولت ہے۔ دفعہ 22 کے تحت 10 سال تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.