ETV Bharat / bharat

پڈوچیری اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف تجویز پاس

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 4:29 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:34 AM IST

پڈوچیری اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران بدھ کو شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)، قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف تجویز پیش کی گئی اور مرکزی حکومت سے ان قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پدچیری اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف تجویز پاس

اسمبلی اسپیکر وی پی سیواکولندھو نے اعلان کیا کہ تجویز 'صوتی ووٹوں' سے پاس ہوئی۔ تجویز کے پاس ہونے کے وقت ایوان میں اپوزیشن کے اراکین موجود نہیں تھے۔ اس سے پہلے وزیراعلی وی نارائن سامی نے اس سلسلے میں تجویز پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کیرالا میں پنرائی وجین کی قیادت والی سی پی آئی ایم حکومت اور پنجاب میں کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت والی کانگریس حکومت نے بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔

ان دونوں ریاستوں کے بعد اشوک گہلوت کی قیادت والی ریاست راجستھان میں کانگریس حکومت نے اپنی ریاستی اسمبلی سے متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد کو منظور کرا لیا۔

راجستھان اسمبلی میں جس وقت یہ قرارداد پیش کی گئی تو ہنگامہ آرائی بھی نظر آئی۔ جب ایوان میں سی اے اے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تو بی جے پی کے اراکین نے ویل میں آکر ناراضگی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا، بی جے پی کے رہنماؤں نے قانون کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.