ETV Bharat / bharat

مریضوں کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے میرا مکان حاضر ہے: راحت اندوری

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں رہائش پذیر ملک کے معروف شاعر راحت اندوری نے کورونا وائرس اور اس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک نظم بھی ٹویٹ کی ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 10:18 PM IST

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر برپا کر رکھا ہے اور اس سے تحفظ کے لیے ملک بھر میں مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں لیکن پھر بھی جس تیزی سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس کے مد نظر آئیسولیشن وارڈز کی تعداد میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ایسے میں ملک کے معروف شاعر راحت اندوری نے ٹویٹ کیا ہے کہ ' خدا نہ کرے، ملک میں کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہو۔۔۔ لیکن اگر ہوجائے اور اندور میں مریضوں کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے الگ کمروں کی ضرورت ہو تو میرا مکان حاضر ہے

ٹویٹ
ٹویٹ

راحت اندوری نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج چوہان کو مینشن بھی کیا ہے اور آخر میں لکھا ہے کہ 'رب ہم سب کی اس وبا سے حفاظت کرے

اس تعلق سے انھوں نے ایک نظم بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے

نظم
نظم

گھر کی دیواروں سے ہم بتیائیں گے 21 دن

شہر میں سناٹے پَر پھیلائیں گے 21 دن

ناولیں، قصے، کہانی، ٹی وی، خبریں، سیریل

ایک ایک کرکے ابھی اڑ جائیں گے 21 دن

لان میں رکھے ہوئے گملے پہ تم نظر رکھنا

پھول بن کے روز کھلتے جائیں گے 21 دن

امتحاں ہے دیش اور انسانیت کا امتحاں

دیکھنا دو روز میں کٹ جائیں گے 21 دن

اپنے گھر میں ہم انھیں رکھیں گے مہماں کی طرح

کچھ دنوں میں ہم سے گھل مل جائیں گے 21 دن

ان غریبوں کا بھی رکھنا ہے ہمیں پورا خیال

جن کو ہے یہ فکر کے کیا کھائیں گے 21 دن

خیال رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں مشتبہ طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ سو سے زائد ہوگئی ہے اور ان میں سے 15 مریضوں کی میڈیکل رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

تشویشنا ک بات یہ ہے کہ پانچ مریض صرف اندور شہر میں ہیں اور گزشتہ روز اس بیماری کے سبب ایک خاتون کی موت بھی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.