ریلائنس ریٹیل وینچرس لمیٹڈ (آر آر وی ایل) نے چنئی کی وٹالک ہیلتھ پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے حصص 620 کروڑ میں خرید ے ہیں۔
وٹالک اور اس کی ماتحت کمپنوں کو نیٹ میڈس کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہ سودا نقد لین دین میں ہوا ہے ۔ آر آر وی ایل ایشیاء کے سب سے بڑے امیر مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر ایل) کی ذیلی اکائی ہے۔
آر آئی ایل کے مطابق اس معاہدے میں اس نے وٹالک کے 60 فیصد حصص خریدے ہیں۔ ریلائنس نے وٹالک کی ذیلی ٹریسرا ہیلتھ، نیٹ میڈس مارکیٹ پلیس اور ڈاڈا فارما ڈسٹری بیوشن کی 100 فیصد ملکیت خریدی ہے۔
وٹالک سودے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل بزنس ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا ہے کہ ’یہ معاہدہ ہمارے عزم کا ثبوت ہے جس میں ہم نے ملک میں ہر فرد تک ڈیجیٹل رسائی کی بات کہی ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'نیٹ میڈس کے ساتھ آنے سے ریلائنس ریٹیل کو اچھا معیاراور سستی ہیلتھ کیئر مصنوعات اور خدمات دستیاب کرانے میں مضبوط ملے گی'۔
ایشا امبانی نے مزید کہا ہے کہ 'نیٹ میڈس نے جس طرح بہت کم وقت میں ملک بھر میں ڈیجیٹل فرنچائزی کو فروغ دیا ۔ اس نے ہمیں متاثر کیا ہے ۔ اس شراکت داری کے ذریعہ ہم روز مرہ کی ضروریات کی اشیا کے صارفین کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے قابل ہوں گے'۔