ETV Bharat / bharat

دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنے آرام و سکون کو بالائے طاق رکھنے والے لائق تحسین: ریڈ کریسینٹ سوسائٹی - صف اول دستہ کے کارکنان

کورونا وائرس کے باعث پھیلی ہوئی اس وباء کے دوران دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنے آرام اور سکون کو بالائے طاق رکھ کر انسانیت کی خدمت انجام دینے والے دو لاکھ سے زائد کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ریڈ کریسینٹ سوسائٹی آف آنڈیا کے چئیرمین ارشد صدیقی نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ " ہمیں اس وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور جب ہم تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ میدان عمل میں ہوں گے تبھی ہم اس وائرس کو شکست دے سکیں گے"۔

ریڈ کریسینٹ سوسائٹی
ریڈ کریسینٹ سوسائٹی
author img

By

Published : May 23, 2020, 11:38 PM IST

ریڈ کریسینٹ سوسائٹی آف آنڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان میں چئیرمین ارشد صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس کی اس وباء کے دوران کریسنٹ سوسائٹی آف انڈیا کے ملک بھر میں موجود دو لاکھ سے زائد کارکنان نے جس طرح سے انسانیت کی خدمت کی ہے وہ لائق تحسین ہیں۔ ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنے سکون کو برباد کیا اور انسانیت کی خدمت میں لگے رہے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحران کا دورانیہ طویل بھی ہوسکتا ہے اس لیے ہمیں پوری قوت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے ہمیں اس وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے اور جب ہم تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ میدان عمل میں ہوں گے جبھی ہم اس وائرس کو شکست دے سکیں گے-

اپنے بیان میں ارشد صدیقی نے، اس عالمی وباء کے دوران ریڈ کریسینٹ سوسائٹی آف آنڈیا کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں اور کاموں میں تعاون دینے اور عملی طور پر خدمات انجام دینے والے تمام کارکنان، عہدیداران، طلبہ و طالبات اور عوام الناس کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.