ریزروبینک آف انڈیا نے ڈیجیٹل لین دین کے لیے پریپیڈ پیمنٹ انسٹرومینٹ (پی پی آئی) شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک نے رواں برس کی پانچویں دوماہی مالی پالیسی میں کہا ہے کہ پی پی آئی ڈیجیٹل لین دین کو رفتار دینے کے لیے جارہا ہے۔ پی پی آئی کا استعمال دس ہزار روپے قیمت تک کا سامان اور سروس خریدنے کے لیے کیا جا سکے گا۔
بینک نے کہا ہے کہ پی پی آئی کارڈ رکھنے والے اسے بینک اکاؤنٹ سے ریچارج کروا سکیں گے۔بینک میں نقد جمع کرواکر یا ڈیبٹ کارڈ سے بھی ریچارج کروایا جاسکتا ہے۔ کریڈٹ کارڈ بیلنس اور دیگر پی پی آئی کے ذریعے ایک ماہ میں زیادہ سے زیادہ 50 ہزار روپیے تک ریچارج کروایا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں: میرٹھ: اسپورٹس صنعت پر معاشی سست روی کا اثر
کارڈ کے سلسلے میں خصوصی اطلاعات رواں ماہ کے آخر تک مہیا کروائی جائیں گی۔ کارڈ ہولڈرز پی پی آئی کا استعمال بل کی ادائیگی کے علاوہ دیگر خریداری کے لیے کر سکیں گے۔