ETV Bharat / bharat

'ہندوستان کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش' - minister of electronic and information technology ravi shankar prasad

پرائیوسی کا حق سمیت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے تئیں عہد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ برطانیہ کی ریسرچ کمپنی کوماپرٹیک کی شہریوں کی نگرانی کے بارے میں گمراہ کن رپورٹ ہندوستان کے شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش ہے۔

رویشنکر پرساد
رویشنکر پرساد
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 4:49 PM IST

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے ایوان میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، شہریوں کی نگرانی کے سلسلے میں روس اور چین کے فورا بعد ہندوستان کا نمبرآتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی ایک کوشش ہے۔ حکومت پرائیویسی کی خلاف ورزی کے ذمہ دار کسی بھی شخص یا ادارے کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

پرساد نے کہا کہ حکومت قانونی التزامات اور مقررہ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے کام کرتی ہے۔ یہ شہریوں کی پرائیویسی کے تحفظ کا ایک مناسب قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی ڈیٹا پروٹیکشن بل کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق جج بی این سری کرشنا کی سربراہی میں ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ کمیٹی نے نجی ڈیٹا پروٹیکشن بل پر ایک مسودہ بھی پیش کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بل کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور تجاویز طلب کی گئیں ہیں۔

Intro:ضلع پریشد شگفتہ عظیم نے سڑک کی سنگ بنیاد رکھی ارریہ : ضلع پریشد ان دنوں کافی متحرک نظر آ رہا ہے، ضلع کے کئ دیہی علاقوں میں سڑک، پل، عمارت کی سنگ بنیاد کا کام انجام پا رہا ہے جس سے لوگوں میں خوشی دیکھی جا رہی ہے. اسی طرح آج ارریہ بلاک کے مدن پور مغرب کے تحت کسیلا گاؤں وارڈ نمبر 3 میں ضلع پریشد کے فنڈ سے ضلع پریشد شگفتہ عظیم نے سڑک کی بنیاد رکھی.

Body:اس موقع پر ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم و شگفتہ عظیم نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر پی سی سی سڑک کی بنیاد رکھی. یہ سڑک سات لاکھ پچاس ہزار چھ سو روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے. اس سے قبل گاؤں کے لوگوں نے چئیرمین و علاقائی نمائندگان کے لئے ایک استقبالیہ پروگرام بھی منعقد کیا جس میں شگفتہ عظیم نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا اس سڑک کے کو لے کر جسے آج پورا کیا جا رہا ہے، اس علاقے میں سڑک کی بہت ضرورت تھی، برسات کے دنوں یہاں لوگوں کا چلنا مشکل ہو جاتا تھا، ہماری ماں بہنوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا مگر اب یہ سڑک بن جانے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی.

Conclusion:استقبالیہ پروگرام کے مہمان خصوصی آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ ہم نے عزم کیا ہے اس علاقے میں جہاں جہاں سڑک بننا چھوٹ گیا ہے اسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا، نتیش حکومت اس کام کے لئے پابند عہد ہے، ہم لوگ انہیں کے دئے گئے ہدایت کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں. ضلع میں کوئی بھی ایسا بلاک یا پنچایت نہیں باقی رہے گا جہاں سڑک کی تعمیر نہ ہوا ہے. اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع پریشد شگفتہ عظیم کے اس کام کی مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیا. بائٹ..... آفتاب عظیم عرف پپو عظیم ، چیئرمین ضلع پریشد بائٹ..... شگفتہ عظیم ، رکن ضلع پریشد بائٹ..... مقامی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.