ETV Bharat / bharat

راجستھان حکومت کا  مہاجر مزدوروں کے لیے اہم فیصلہ - ایک ماہ پہلے لاک ڈاؤن

ریاست راجستھان کے ڈونگر پور ضلع انتظامیہ نے راجستھان - گجرات کی سرحد کھول دی ہے۔ اب گجرات میں رہ رہے لوگوں کا آنا جانا سرحد پر شروع ہو گیا ہے۔

راجستھان اور گجرات کی سرحد کھلی
راجستھان اور گجرات کی سرحد کھلی
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 9:24 PM IST

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے مہاجر راجستھانیوں اور مزدوروں کی گھر واپسی کو لے کر بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے پر ڈونگر پور ضلع انتظامیہ نے عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسی کی وجہ سے ڈونگر پور ضلع انتظامیہ نے راجستھان - گجرات رتن پور بارڈر کھول دیا ہے۔ اب گجرات میں رہ رہے مہاجر اور مزدوروں کا آنا سرحد پر شروع ہو گیا ہے۔

راجستھان اور گجرات کی سرحد کھلی

گجرات اور مہاراشٹر میں کام کر رہے مہاجر مزدوروں کو لانے کے لیے ریاستی حکومت کے حکم کے بعد سنیچر کو آدھی رات سے ہی راجستھان گجرات سرحد پر ہلچل تیز کر دی گئی۔ ڈونگر پور کے انتظامیہ اور پولیس کے افسران کے ساتھ ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں آدھی رات سے ہی سرحد پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

ڈونگر پور ضلع کلکٹر کارنام نے بتایا کہ رتن پور سرحد پر محکمہ صحت کی ٹیمیں لگائیں گئی ہیں، جو گجرات سے آنے والے مہاجر کی اسکریننگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات سے آ رہے محاجر کے لیے رتن پور سرحد پر شیلٹر ہوم بنائے جا رہے ہیں۔ شیلٹر ہوم میں انہیں روکا جائے گا۔ اس کے بعد انہیں گاڑیوں کے ذریعے اپنے اپنے منزل پر پہنچا دیا جائے گا۔

ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ابھی گجرات سے آنے والے مہاجر کے لیے انتظام ہے۔ گجرات کے بعد مہاراشٹر سے مہاجر کو ان کی منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ پہلے لاک ڈاؤن کے دوران راجستھان-گجرات رتن پور کو سیل کر دیا تھا۔ جس کے بعد لوگوں کی سرحد سے آمد و رفت بند ہو گئ تھی۔

وہیں اس سے قبل تقریبا 50 ہزار سے زیادہ لوگ ڈونگر پور لوٹ کر آئے۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں مہاجر کے آنے سے انفیکشن ہونے کا خطرہ بھی بنا ہوا ہے۔ گجرات کے احمد آبادد اور دیگر جگہوں پر کورونا وائرس کی وبا بڑھی ہوئی ہے اور مسلسل معاملے سامنے آتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.